تاجکستان میں زیرحراست 150 افغان پائلٹوں کی انخلا کی تیاری، امریکی طیاروں کی آمد کے منتظر



تاجکستان میں زیرحراست 150 سے زائد افغان پائلٹوں کی انخلا کی تیاری جاری ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی طیارےکی آمد میں تاخیر ہوئی ہے۔ جس کے لیے افغان پائلٹ دوشنبے ایئرپورٹ پر منتظر ہیں۔ 

ان پائلٹوں نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ پرواز منسوخ نہیں ہوگی۔ آج دوشنبے سے نکل سکیں گے۔ 

واضح رہے کہ یہ پائلٹس افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے پر تاجکستان فرار ہوگئے تھے جہاں پر ان افغان پائلٹوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ افغان پائلٹوں کو پہلے تیسرے ملک اور پھر امریکا منتقل کیاجاسکتا ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں