برطانیہ: چینی و بھارتی ویکسین، کورونا ویکسینیشن لسٹ میں شامل



پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے بتایا ہے کہ برطانیہ نے کورونا وائرس کی چینی ویکسین سائنو ویک، سائنو فارم اور بھارتی ویکسین کوویکسن کو ویکسینیشن لسٹ میں شامل کر لیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اب کورونا وائرس کی سائنو ویک، سائنو فارم اور کوویکسن ویکسین کی مکمل خوراک لینے والے افراد برطانیہ جا سکتے ہیں۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نئی سفری نرمی کا اطلاق 22 نومبر سے ہو گا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں