عراقی وزیرِ اعظم کے گھر پر ڈرون حملہ



بغداد میں عراقی وزیرِ اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر پر قاتلانہ ڈرون حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔

عراقی وزیرِ اعظم ہاؤس کے مطابق قاتلانہ حملے میں عراقی وزیرِ اعظم محفوظ رہے، اس سے پہلے سیکیورٹی ذرائع نے حملے کی تصدیق کی تھی۔

ذرائع کے مطابق حملہ ایسے وقت کیا گیا جب 10 اکتوبر کے انتخابی نتائج کے خلاف مظاہرین احتجاج کر رہے تھے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں