فائزر کی تیار کردہ گولی کورونا کے خلاف 89 فیصد موثر، اموات کا خطرہ بہت کم کیا



امریکی دوا ساز ادارے فائزر نے کہا ہے کہ اس کی کووڈ 19 کے علاج کیلئے بنائی گئی گولی شدید بیماری کیخلاف 89 فیصد موثرثابت ہوئی ہے۔

پیکسلووڈ (Paxlovid)  نامی گولی نے مریضوں کے اسپتال میں جانے اور بالغ مریضوں میں اموات کا خطرہ 89 فیصد کم کیا ہے۔ 

فائزر کے مطابق گولی کے ہنگامی استعمال کی منظوری کے لیے جلد ازجلد ڈیٹا ایف ڈی اے کو جمع کرایا جائے گا۔

فائزر کے سی ای او کا کہنا ہے کہ یہ خبر وبائی بیماری کی تباہی کو روکنے کی عالمی کوششوں میں ایک حقیقی گیم چینجر ہے اور یہ گولی مریضوں کی زندگیاں بچانے، کووڈ 19 کے انفیکشن کی شدت کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

فائزر نے مارچ 2020 میں یہ دوا بنانا شروع کی تھی۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں