نائیجر میں مسلح افراد کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، 15 فوجی اہلکار ہلاک



افریقی ملک نائیجر میں مسلح افراد نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ دارالحکومت نیامے سے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے میں 15 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ 

ان ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلح افراد کے حملے میں 5 فوجی اہلکار لاپتا بھی ہوئے ہیں۔ 

ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مالی کی سرحد کے نزدیک فوجی چیک پوسٹ پر گزشتہ رات حملہ کیا تھا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں