بحیرہ جنوبی چین میں تباہ امریکی آبدوز کے 3 کمانڈنگ افسران برطرف



امریکی بحریہ نے متنازع جنوبی بحیرہ چین میں تباہ ہونے والی آبدوز کے تین کمانڈنگ آفیسروں کو نوکری سے نکال دیا۔

یو ایس ایس کنیکٹی کٹ گزشتہ ماہ سمندر میں ایک چٹان سے ٹکرا گئی تھی، امریکی بحری حکام کے مطابق عملے کے اراکین تصادم کو روک سکتے تھے۔

امریکی بحریہ نے بیان میں کہا ہے کہ درست فیصلے، دانشمندانہ فیصلہ سازی اور نیویگیشن پلاننگ میں مطلوبہ طریقہ کار کی پابندی، ٹیم پر عمل درآمد اور رسک مینجمنٹ سے اس واقعے کو روکا جا سکتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی جزیرے گوام میں نقصان کا جائزہ لینے کے بعد آبدوز کو واشنگٹن میں امریکی آبدوز اڈے پر واپس لایا جائے گا، 2 اکتوبر کو پیش آئے حادثے میں عملے کے 11 افراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں