انتونیو گوتیرس نے لیونارڈو ڈی کیپریو کا شکریہ ادا کیا



اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کا کوپ 26 میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

لیونارڈو ڈی کیپریو نے کوپ 21 میں شرکت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا اس وقت ماحولیاتی بحران کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو نے کوپ 26 سے متعلق ٹوئٹ میں کہا کہ کوپ 26 زمین اور انسانوں کے تحفظ کے لیے اہم ترین موڑ ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس وقت دنیا لیڈروں کو دیکھ رہی ہے،دنیا ہم پر زور دے رہی ہے کہ ان لمحات میں اٹھ کھڑے ہوں۔

ہالی ووڈ اداکار نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں بچا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں