جرمنی میں کورونا کی چوتھی لہر، ویکسین نہ لگوانے والوں میں وبا کا زور ہے، وزیر صحت



جرمنی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے۔ برلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جرمن وزیر صحت جینز اسپاہن کا کہنا ہے کہ ملک  میں ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا وبا کا زور ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بعض علاقوں میں پھر انتہائی نگہداشت وارڈز میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔ 

جرمن وزیر صحت نے کہا کہ 18 سے 59 سال کے لوگوں میں کورونا ویکسینیشن کی شرح کم رہی ہے۔ کورونا کیسز کا دباؤ کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

دریں خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی میں 66 فیصد افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں