ون چائنا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، یکطرفہ چینی اقدام کی مذمت کرتے ہیں، امریکا



امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا کی ون چائنا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے لیکن امریکا آبنائے تائیوان میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات اور تائیوان کی حیثیت بدلنے کے یک طرفہ چینی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

اٹلی میں جی ٹوئنٹی کانفرنس کے سائیڈلائن میں چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات میں انٹونی بلنکن نے امریکا اور چین کے درمیان جاری مسابقت کو ذمہ داری کے ساتھ منظم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر حکام کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں فریقوں نے رابطوں کے ذرائع کھلے رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں