سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج


سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے ’فوجی حکومت نامنظور اور ہم آزاد ہیں‘ کے نعرے لگائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فوج نے خرطوم کے جڑواں شہر اومدرمان میں نہتے مظاہرین پر گولی چلادی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

تازہ اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سوڈان میں جاری کشیدگی پر اظہارِتشویش کیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ان سوڈانیوں کی تعریف کرتے ہیں جو جمہوری سوڈان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں