چین میں کورونا کیسز میں تیزی، 60 لاکھ آبادی پر لاک ڈاؤن نافذ



چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آگئی ہے اور ملک کی تقریباً 60 لاکھ آبادی لاک ڈاؤن میں ہے۔

بیجنگ حکام نے شہریوں کو شادی کی تقریبات ملتوی کرنے، آخری رسومات کی تقریبات مختصر اور غیر ضروری اجتماعات میں کمی کرنے کی ہدایت کردی۔

دو مرکزی ایئرپورٹس پر آج نصف پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہربن کے ایئرپورٹ کی ایک تہائی پروازیں بھی روکی گئیں۔

چین میں آج کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے 48 کیس رپورٹ ہوئے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں