ریاض میں لبنانی سفیر کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم



لبنانی وزیر اطلاعات کی جانب سے سعودی عرب کیخلاف بیان دینے پر ریاض میں لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے کے اندر سعودی عرب چھوڑنے کاحکم دے دیا گیا۔

سعودی عرب نے لبنان سے اپنا سفیر بھی مشاورت کے لیے بلا لیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیر اطلاعات نے چند روز قبل سعودی عرب کی مخالفت میں بیان دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

سعودی وزارت خارجہ نے مملکت اور عرب اتحاد برائے یمن میں شامل ممالک کے خلاف لبنانی وزیر اطلاعات کے بیان پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں