عالمی ماحولیاتی سربراہی اجلاس سے قبل برطانیہ میں احتجاج، مظاہرین آئل ٹینکر پر چڑھ گئے



عالمی ماحولیاتی سربراہی اجلاس سے قبل برطانیہ میں احتجاج شروع ہوگیا ہے اور عالمی تحریک کے کارکن برطانیہ کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں داخل ہوگئے۔ جبکہ کچھ مظاہرین 50 فٹ بلند آئل ٹینکر پر چڑھ گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ احتجاج میں برطانیہ کے دو اولمپیئن لارا بیلڈوین اور ایٹین اسٹاٹ بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے خود کو اپنے ساتھ لائی گلابی کشتی کے ساتھ زنجیروں سے باندھ لیا۔

احتجاج میں شامل 15 افراد ایگزون موبل کے فلالی آئل ٹرمینل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور 50 فٹ بلند آئل ٹینکر پر چڑھنے والے مظاہرین نے موسمیاتی ایمرجنسی اور فوسل ایندھن کا کوئی مستقبل نہیں کے بینر تھام رکھے ہیں۔

یہ احتجاج ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب برطانیہ کے شہر گلاسگو میں اتوار کو اقوام متحدہ کا عالمی ماحولیاتی سربراہی اجلاس شروع ہورہا ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں