افغانستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ



افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف آج کھیلے جارہے گروپ 2 کے اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آج دن کے پہلے کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا تو بھارت کو سیمی فائنل میں رسائی کا ایک اور موقع مل جائے گا، کیویز جیتے تو بھارت کی ٹورنامنٹ سے چھٹی ہو جائے گی۔

یہ میچ جتنا ان دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے اس سے کہیں زیادہ بھارت کے لیے بھی اہم ہے۔

اس میچ میں افغانستان کی جیت ہی بھارت کو سیمی فائنل تک رسائی کا موقع فراہم کرے گی۔

اگر نیوزی لینڈ جیتا تو افغانستان اور بھارت کے لیے ٹورنامنٹ گروپ اسٹیج پر ہی ختم ہو جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ ٹو کی ٹاپ ٹیم پاکستان آج اپنا آخری راؤنڈ میچ اسکاٹ لینڈ کے ساتھ کھیلے گی۔

اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے گرین شرٹس کو آج جیت درکار ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں