اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا ایکشن سے بھرپور مقابلے آج بھی



اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ایکشن سے بھرپور مقابلوں کا سلسلہ آج پھر شروع ہورہا ہے۔

آج رات ایونٹ میں ایتھلیٹک کلب اور کیڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایتھلیٹک کلب نے لالیگا میں اب تک11 میں سے 4 میچز جیتے جبکہ 6 میچز ڈرا ہوئے، اسے صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وہ آج رات پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے کیڈیز کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

ٹیبل پر اٹھارویں پوزیشن پر موجود کیڈیز کی ٹیم 12 میں سے صرف 1میچ جیت پائی ہے جبکہ 5 میں اسکو شکست ہوئی۔

ایتھلیٹک کلب کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر کیڈیز کیخلاف میچ جیت کر ٹیبلز پر اپنی پوزیشن کو بہتر کرنے کیلئے پرامید ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں