ویسٹ انڈیز کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ



مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 اسٹیج کے گروپ 1 کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے یہ اچھے رن ریٹ کے ساتھ یہ جیت درکار ہے۔

سری لنکا کی ٹیم میں کپتان دسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، چرتھ اسالانکا، اوشکا فرنینڈو، بھانوکا راجاپاکسے، چمیکا کرونارتنے، ونندو ہسارانگا ڈی سلوا، دشمانتھا چمیرا، مہیش تھیکشانا اور بنورا فرنینڈو شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کپتان کیرون پولارڈ، کرس گیل، ایون لوئس، روسٹن چیز، نکولس پوران، شمرون ہٹمیئر، آندرے رسل، جیسن ہولڈر، ڈیوین براوو، عقیل حسین اور روی رامپال پر مشتمل ہے۔ 



شاید آپ یہ بھی پسند کریں