آسٹریلیا کا بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ



ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 1 کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں دلچسپ اور سنسنی خیز میچز جاری ہیں، گروپ ون ہی سے سیمی فائنل تک رسائی کی امید لیے ایک اور ٹیم آسٹریلیا آج بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی۔

آسٹریلیا کے تین میچز کے بعد 4 پوائنٹس ہیں، جبکہ بنگلہ دیش کو تمام چاروں میچز میں شکست ہوئی ہے۔

دن کے دوسرے میچ میں آج دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، ویسٹ انڈیز کو دو میچز میں شکست ضرور ہوئی ہے لیکن اب بھی اس کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں باقی ہیں ۔

سری لنکن ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے، ایونٹ میں آج وہ اپنا آخری میچ کھیلے گی۔

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں