دورۂ بنگلہ دیش، ثقلین کے عبوری ہیڈ کوچ رہنے کا امکان



قومی کرکٹ ٹیم کے دورۂ بنگلہ دیش کے لیے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کے ہی عبوری ہیڈ کوچ رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وقت کی کمی کے باعث ثقلین مشتاق ہی ذمے داریاں نبھائیں گے، جبکہ کنسلٹنٹس کی مزید تعیناتی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے بھی کوچز کو سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعد مستقل کوچز کی تقرری کا بھی امکان ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں