ورلڈکپ میں پہلی جیت کے بعد ویرات کوہلی کا ٹوئٹ



آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے بالآخر فتح کا مزہ  چکھ ہی لیا، کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر غیر فعال بھارتی کپتان نے اسی خوشی کے موقع پر ایک ٹوئٹ بھی شیئر کیا۔

ویرات کوہلی نے میچ میں فتح کے بعد شیئر کیے جانے والے ٹوئٹ میں بھارت کے پرچم کے ساتھ میچ کی تصاویر شیئر کیں۔

خیال رہے کہ گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز بنا سکی۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم نے دو عبرتناک شکستوں کے بعد کامیابی کا کھاتہ کھول لیا اب اتوار کو ابوظبی میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد فیصلہ ہوگا کہ گروپ ٹو سے پاکستان کے بعد کونسی ٹیم سیمی فائنل کوالی فائی کرتی ہے۔

اتوار کو ہی پاکستان کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کھیلنا ہے، سیمی فائنل میں جانے کے لئے اور بھارت کو آؤٹ کرنے کے لئےنیوزی لینڈ کو دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں