T20 ورلڈ کپ: شعیب ملک کی مقبولیت میں اضافہ



ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹر شعیب ملک کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔

شعیب ملک کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

T20 ورلڈ کپ: شعیب ملک کی مقبولیت میں اضافہ

ٹوئٹر پر شعیب ملک کو اُن کے آفیشل اکاؤنٹ سے 3 ملین یعنی 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد شعیب ملک بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین قومی کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم اور کپتان بابر اعظم کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوئی تھی۔

شعیب ملک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈالیں تو انہوں نے خود صرف 226 ٹوئٹر صارفین کو فالو کیا ہوا ہے، جن میں ان کے ساتھی کرکٹرز، چند دیگر پاکستانی اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور ان کے کچھ قریبی عزیز و اقارب شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شعیب ملک نے ابھی تک اپنے اکاؤنٹ سے 9 ہزار سے زائد ٹوئٹس کیے ہیں۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں