ریسر سلمیٰ خان کی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق


ریسر سلمیٰ خان کی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ریسر سلمیٰ خان کی تیز رفتار کار کی زد میں آکر 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان کچلے گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ حادثہ گزشتہ روز سیکٹر ایف الیون مرکز کے قریب پیش آیا تھا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں