ورلڈکپ T20 میں پاکستان ہی انگلینڈ کو شکست دے سکتا ہے، کیون پیٹرسن



سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کو پاکستان اور افغانستان شکست دے سکتے ہیں۔

کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں صرف پاکستان اور افغانستان اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ بآسانی انگلینڈ کو شکست دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان انگلینڈ کیخلاف استعمال شدہ پچ پر کھیلیں تو فیورٹ قرار دیے جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے ہرایا تھا۔

انگلینڈ نے چار وکٹ 163 رنز بنائے ، جوز بٹلر نے 67 گیندوں پر چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جواب میں سری لنکن ٹیم 137 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں