بھارت سے بہت مایوسی ہوئی: وریندر سہواگ



بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی ناقص پرفارمنس نے اُنہیں شدید مایوس کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں وریندر سہواگ نے کہا کہ ’بھارت سے بہت مایوسی ہوئی جبکہ نیوزی لینڈ نے حیرت انگیز کھیل کا مظاہرہ کیا۔‘

اُنہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت کی باڈی لینگویج اچھی نہیں تھی اور ماضی میں کئی بار کی طرح اس بار بھی بھارت نے شاٹ کا ناقص انتخاب کیا۔‘

وریندر سہواگ نے کہا کہ ’نیوزی لینڈ نے عملی طور پر اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہم بھارت کو اگلے مرحلے تک نہیں پہنچائیں گے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے بھارتی کرکٹ ٹیم کو کافی نقصان پہنچا ہے لہٰذا اب ٹیم کی طرف سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں