ٹرینٹ بولٹ بھارت کیخلاف ’شاہین‘ نہ بن سکے



نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارتی کرکٹر روہیت شرما کو آؤٹ کرنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی بولر ٹرینٹ بولٹ نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کی طرح روہیت شرما کی وکٹ لینا چاہتے ہیں۔

ایسے میں ٹرینٹ بولٹ نے اپنا عُمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے روہیت شرما کی وکٹ لینے کی بھرپور کوشش کی۔

ٹرینٹ بولٹ نے جیسے ہی روہیت شرما کو پہلی بال کروائی تو اُنہوں نے وہ بال ہوا میں اُچھال دی اور اُس وقت ہر ایک کی نظر باؤنڈری پر موجود فیلڈر ایڈم  کی طرف تھی لیکن روہیت شرما کی خوش قسمتی کہ فیلڈر سے کیچ ڈراپ ہوگیا۔

اس طرح ٹرینٹ بولٹ کی بھرپور کوشش کے باوجود بھی وہ بھارت کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نہ بن سکے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کیویز نے بھارت کی جانب سے دیا گیا ہدف 15ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں