سری لنکا کو دوسری جیت کی تلاش، آج انگلینڈ سے ٹکرائے گا


آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے جاری ہیں، دن کے واحد میچ میں آج گروپ ون کی ٹیمیں سری لنکا اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گی۔

انگلینڈ گروپ میں پہلے نمبر پر ہے، اُس نے تین میچ کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔

دوسری جانب سری لنکا گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے اور وہ تین میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔

میچ شام 7 بجے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں