کوہلی اور دوسرے کھلاڑی بھارتی مبصرین کے نشانے پر



بھارتی مبصرین نے پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست کھانے والی بھارتی ٹیم کو نشانے پر رکھ لیا۔

بھارتی ٹیم کی لگاتار دوسری شکست کے بعد سوشل میڈیا پر من چلے نت نئی میمز کے ساتھ پھر سامنے آگئے۔ ایک شخص نے لکھا کہ نیوزی لینڈ نے بھارت سے سیکورٹی والی غلط خبر کا بدلہ لیا۔

کوہلی اور دوسرے کھلاڑی بھارتی مبصرین کے نشانے پر

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کھڑکی سے جھانکتے ہوئے کوہلی کو دکھا کر تبصرہ کیا کہ پڑوس سے تھوڑا سا بابر اعظم ملے گا؟ ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹ سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹ سے شکست دیدی۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں