صرف پاکستان انگلینڈ کو روک سکتا ہے، مائیکل وان



انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے رواں سیزن میں صرف پاکستان ٹیم ہی شکست دے سکتی ہے۔ 

مائیکل وان کا یہ پیغام آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سپر 12 مرحلے کے میچ میں انگلینڈ کی شاندار فتح کے بعد سامنے آیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مائیکل وان نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی تعریف کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے ثابت کیا ہے کہ وہ اس ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم ہے۔

سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں صرف پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کو روک سکتی ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں