ٹاس پاکستان کے نام، نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت



آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 

ٹاس کے موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جلد وکٹیں لے کر حریف ٹیم پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ 

خیال رہے کہ ٹیم پاکستان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بھارت کے خلاف فاتح ٹیم کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ 

دوسری جانب نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں یہ پہلا میچ ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں