ویڈیو: پاک بھارت میچ کی اسکریننگ کے دوران ‘اقصیٰ’ کی کال آگئی | دلچسپ و عجیب – Geo.tv


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے اتوار کو ہوئے میچ کی دلچسپ ویڈیوز پاکستان سمیت دنیا بھر سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

پاک بھارت میچ کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینز  نصب کی گئیں تاکہ عوام میچ سے بہترین طریقے سے لطف اندوز ہوسکیں۔

ڈیجیٹل کریٹر یاسین لاکھانی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پاک بھارت میچ کی اسکریننگ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جسے دیکھ کر صارفین کافی محظوظ ہوئے۔

ہوا کچھ یوں کے میچ کے دوران جن صاحب کے فون سے میچ  ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا تھا اس پر اقصیٰ نامی خاتون کی کال آگئی جو کہ اسکرین پر سب کے سامنے نمایاں ہو گیا۔ بڑی اسکرین پر اقصیٰ جانی کا نام دیکھ کر شائقینِ کرکٹ نے شور مچا دیا۔

ویڈیو کے حوالے سے ایک صارف نے لکھا کہ یہ دلچسپ واقعہ ملتان کے ایک کیفے میں پیش آیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں