‘بھارت جیسی ٹیم کو شکست دیکر بتادیا کہ ہم کسی سے کم نہیں’


لاہور قلندرز اس پلیٹ فارم سے پاکستان کو اور بھی میچ ونر دے گا،عاطف رانا— فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول اور متحرک فرنچائز لاہور قلندرز کےسی ای او عاطف رانا کاکہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی بھارت کے خلاف جیت پر پوری قوم کو مبارک ہو۔

عاطف رانا نے کہا کہ پاکستان نے آج ایکبار پھر ثابت کردیا ہے کہ کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جیسی ٹیم کو شکست دے کر بتادیا کہ ہم کسی سے کم نہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے شروع میں اور آخر میں حارث رؤف نے شاندار پرفارمنس دی۔

لاہور قلندرز کےسی ای او عاطف رانا نے مزید کہا کہ حارث رؤف کی کارکردگی سے دنیا کو پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کے نتائج نظر آنا شروع ہوگئے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز اس پلیٹ فارم سے پاکستان کو اور بھی میچ ونر دے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سُپر 12 مرحلے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں