پاک بھارت ٹاکرا: کن قومی کھلاڑیوں کی فیملیز اسٹیڈیم میں موجود ہوں گی؟ | کھیل – Geo.tv


آئی سی سی پروٹوکولز کے مطابق پی سی بی نے اسکواڈ کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے__فوٹو فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاک بھارت ٹاکرے میں قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی فیملیز  بھی پاکستان ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گی۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسکواڈ کے بعض ارکان کی دبئی میں موجود فیملیز اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گی، قومی کھلاڑیوں کے اہلخانہ کے لئے اسٹیڈیم میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

خصوصی انتظامات بائیو سکیور ببل کا حصہ ہونے کی وجہ سے کیے گئے ہیں کیونکہ اسکواڈ کے ارکان کی فیملیز بھی بائیو سکیور ببل کا حصہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ فیملیز کو بھی ماضی کی طرح آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی طرح ان کی سرگرمیاں بھی محدود ہیں۔

محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد رضوان، فخر زمان، حسن علی، سرفراز احمد، عماد وسیم، عثمان قادر، کوچ ثقلین مشتاق اور فزیو کلف ڈیکن کے اہلخانہ دبئی میں موجود ہیں۔

آئی سی سی پروٹوکولز کے مطابق پی سی بی نے اسکواڈ کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں