سنیل گواسکر اور ہربھجن کی ٹائٹل نہ جیتنے پر بھارتی ٹیم پر تنقید | کھیل – Geo.tv


جیو نیوز اور آج تک نیوز کے درمیان ٹاکرا آج رات آٹھ بج کر پانچ منٹ پر صرف جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا— فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے کے حوالے سے سابق بھارتی بلے باز سنیل گواسکر نے اعتراف کیا ہے کہ 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارت کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ آئی پی ایل اور ٹی ٹوئنٹی کے تجربے پر بھارتی ٹیم کو کوئی بڑا ٹائٹل جیتنا چاہیے تھا۔

بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی گواسکر کی ہاں میں ہاں ملائی اور کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی لیگ بھارت کے پاس ہونے کے باوجود 2007 کے بعد کوئی بڑا ٹائٹل بھارت کے پاس نہیں گیا۔

پاکستان کی جانب سے انضمام الحق، مشتاق محمد اور سہیل تنویر جبکہ بھارت کی جانب سے سنیل گواسکر، ہربھجن سنگھ اور مدن لال پینل میں شامل ٹاکرا پینل میں شامل ہیں۔

جیو نیوز اور آج تک نیوز کے درمیان ٹاکرا آج رات آٹھ بج کر پانچ منٹ پر صرف جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں