ورلڈ کپ سپر 12: جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کو 119 رنز کا ہدف


آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے— فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مرکرم 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور ایڈم زمپا نے دو دو جبکہ گلین میکس ویل اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں