آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گروپ بی میں شامل دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ کافی اہمیت کا حامل ہے اگراسکاٹ لینڈ عمان کو شکست دے دیتی ہے تو وہ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔
عمان کے جیتنے کی صورت میں کہانی رن ریٹ پرجا ئے گی کیونکہ اس وقت اسکاٹ لینڈ 4 پوائنٹس کےساتھ گروپ بی میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ عمان کے 2 پوائنٹس ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 8 ٹیمیں دو گروپوں میں تقسیم ہیں جبکہ ہرگروپ سے 2 ،2 ٹیموں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا ہے ۔

خیال رہے کہ اب تک گروپ اے سے سری لنکا جبکہ گروپ بی سے بنگلادیش نے سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
جمعرات کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاپوا نیوگنی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 84 رنز سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔