آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں بنگلادیش نے پاپوا نیوگنی کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔
مسقط میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور صفر پر پہلی وکٹ گرنے کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔
بنگلا دیش کی جانب سے محمود اللہ نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے جب کہ شکیب الحسن 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاپوا نیوگنی کی جانب سے کابووا موریا، ڈیمئن راوو اور کپتان اسد والا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سائمن اٹائی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔