آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا عمان میں آغاز ہو گیا ہے اور اس حوالے سے مسقط میں افتتاحی تقریب بھی سجائی گئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے پہلے میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
عمان کے کپتان ذیشان مقصود کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
ذیشان مقصود کا کہنا تھا پچ بولرز کے لیے سازگار ہے اور اسپنرز کو مدد فراہم کرے گی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا۔