گنگولی کی دعوت: رمیز راجہ نے آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے سے معذرت کرلی


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے انڈین پریمیئر لیگ کا فائنل دیکھنے سے معذرت کرلی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی جانب سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج رات دبئی سے واپس پاکستان آنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی گئے تھے جہاں ان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ گنگولی سے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں