بابر اعظم نے ٹریننگ کا آغاز کردیا

قومی مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

بابر اعظم نے تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ پریکٹس کی۔

بابر اعظم نے این ایچ پی سی کے کوچز اور انفرادی ٹرینر کے ہمراہ پریکٹس کی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں