پی ایس ایل 8: ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کل، ٹیمیں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی

فوٹو بشکریہ پی ایس ایل/ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کےلیے متبادل کھلاڑیوں کا ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کل ہوگا۔ 

انگلینڈ کے عادل رشید پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کریں گے، وہ انگلش ٹیم کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل 8 میں حصہ نہیں لیں گے۔

ملتان سلطانز بدھ کو ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں عادل کا متبادل پلیئر چنے گی۔

اسی طرح لاہور قلندرز کے ہیری بروکس بھی ٹیم کو اس سال دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ جارڈن کاکس اور راشد خان لاہور قلندرز کو ابتدائی تین میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

لاہور قلندرز ان دونوں پلیئرز کےلیے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں جزوی متبادل پلیئرز حاصل کرے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایلیکس ہیلز، معین علی، گُرباز اور فضل فاروقی کے جزوی متبادل لے گی۔

عادل رشید کے علاوہ ملتان سلطانز ڈیوڈ ملر، عقیل حسین اور ٹم ڈیوڈ کے بھی جزوی متبادل پلیئرز حاصل کرے گا۔

مجیب الرحمٰن اور راؤمن پاول کی جزوی ری پلیسمنٹ کےلیے پشاور زلمی باری لے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہسارنگا ڈی سلوا، جیسن روئے اور اوڈین اسمتھ کا بھی جزوی متبادل پلیئر منتخب کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں