بھارتی کھلاڑیوں کی رشبھ پنت کی جلد صحتیابی کیلئے مندر میں پوجا

 فوٹو، ٹوئٹر 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے ساتھی رشبھ پنت کی جلد صحتیابی کے لیے مندر میں پوجا کی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ٹیم کے کھلاڑی سوریا کمار یادو، کلدیپ یادو اور واشنگٹن سندر جوکہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے کھیلنے کے لیے مدھیہ پردیش میں موجود ہیں، پیر کی صبح عملے کے ساتھ اوجین کے مشہور مہاکالیشور مندر گئے اور پوجا کی۔ 

سوریا کمار یادو نے بتایا کہ ہم نے اپنے ساتھی رشبھ پنت کی جلد صحت یابی کے لیے مہاکالیشور مندر میں پوجا کی۔

بھارتی ٹیم کھلاڑیوں اور عملے نے بھگوان شیو کی ’بھسمہ آرتی‘ میں بھی حصّہ لیا۔ 

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر

بھارتی کھلاڑیوں نے پوجا کے لیے روایتی لباس دھوتی اور انگواسترم زیب تن کیا۔

واضح رہے کہ 30 دسمبر کو وکٹ کیپر بیٹر کی گاڑی کو گھر واپس جاتے ہوئے دہلی کے ہائی وے پر اتراکھنڈ کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔

وکٹ کیپر بیٹر کی کار کو ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں