عمران خان کے عوام پر مظالم میں ایم کیو ایم برابر کی شریک ہے، وقار مہدی


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) وزیراعظم عمران خان کے عوام پر کیے گئے ہر ظلم میں برابر کی شریک ہے۔

ایم کیو ایم کے بیانات پر ردعمل میں وقار مہدی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور عمران  خان ایک سکے کے دو رخ ہیں، دونوں ہی کراچی کے عوام کے جذبات سے کھیلنا بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اقتدار کی وہ مچھلی ہے جو پانی کے بنا زندہ نہیں رہ سکتی، یہ ایک دن تو دور کی بات ایک گھنٹہ بھی اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں آج بھی ایم کیو ایم وزارتوں کےمزے لوٹ رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم عمران خان کے عوام پر کئے ہر ظلم میں برابر کی شریک ہے، یہ عوام کے جذبات سے کھیلنا بند کرے، متحدہ قیادت کراچی کے باشعور عوام کو دوغلے بیانات سے بے وقوف نہیں بناسکتی۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں