ٹی ایل پی ریلی بروقت نہ روکنے پر پنجاب میں اعلیٰ پولیس افسروں کی تبدیلیوں کا فیصلہ


پنجاب میں ایک بار پھر اعلیٰ پولیس افسروں کی تبدیلی کے فیصلے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی راؤ سردار علی خان کی زیرصدارت اجلاس میں تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس افسران تبدیل کرنے کے فیصلے کا جواز کالعدم ٹی ایل پی کی ریلی بروقت نہ روکنا قرار دیا گیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور سمیت 3 اضلاع کے پولیس افسران پر مظاہرین کو روکنے میں ناکامی کا الزام ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع  کے مطابق آر پی او شیخوپورہ اور آر پی او گوجرانوالا کو بھی ہٹانے کے علاوہ متعدد ایس پیز کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں