کراچی: شوہر نے بیوی قتل کر کے لاش دفنا دی


کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیر آباد میں شوہر نے سالے اور بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی 2 معصوم بچوں کی ماں کو قتل کر کے اس کی لاش دفنا دی۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقتولہ کے شوہر اور بھائی سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پیر آباد سے 2 بچوں کی ماں کے قتل میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان میں مقتولہ کا شوہر، بھائی، دیور اور جیٹھ شامل ہیں۔

ملزمان نے 31 اکتوبر 2021ء کو صائقہ زوجہ ظاہر رحمٰن کو قتل کر کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دے کر لاش کو پولیس کو اطلاع دیئے بغیر چند گھنٹوں میں ہی دفنا دیا تھا۔

گرفتار ملزمان میں طاہر رحمٰن، عمر رحمٰن، ظاہر رحمٰن، عقیل الرحمٰن، اسلام گل، تعلیم سعید اور تاج روم شامل ہیں۔

24 سالہ مقتولہ صائقہ کے دونوں بچوں کی عمریں 3 اور 4 سال ہیں۔

مقتولہ خاتون کی قبر پر گارڈ مقرر کر کے قبر کشائی کے لیے متعلقہ ادارے کو لیٹر لکھا گیا ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں