کراچی ایئرپورٹ: مسافر کے بیگ سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد


کراچی ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس اور ایئرپورٹس سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گلف ائیر کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مسافر رحمان نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف اور اے این ایف عملے نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا۔

تلاشی کے دوران سامان میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً کروڑوں پاکستانی روپے بتائی جاتی ہے۔

پکڑے گئے منشیات ملزم کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں