سردیوں میں گیس بحران کی ذمہ دار حکومت کی مجرمانہ نااہلی ہے، مفتاح اسماعیل


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس بحران کی ذمہ دار حکومت کی مجرمانہ نااہلی اور نالائقی ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پہلے خبر  آئی ایل این جی کے حکومتی ٹینڈر کا کسی کمپنی نے جواب نہیں دیا، ایل این جی کے حصول کے لیے پاکستانی ٹینڈر میں کسی کمپنی نے شرکت نہیں کی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اب خبر آئی ہے کمپنیوں نے حکومت پاکستان کو ایل این جی دینے سے انکار کردیا ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں