حکومتی وفد کی علماء کیساتھ پریس کانفرنس مؤخر


کالعدم تنظیم کے حوالے سے حکومتی وفد کی علمائے کرام کے ساتھ ہونے والی پریس کانفرنس مؤخر ہو گئی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ علمائے کرام ابھی نہیں پہنچے ہیں اس لیے پریس کانفرنس مؤخر کی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذاکرات کرنے والے علماء کے پہنچتے ہی پریس کانفرنس کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے کالعدم تنظیم کے لوگ جی ٹی روڈ سے دھرنا ختم کریں گے، گرفتار کارکنوں کی رہائی قانونی ضابطے پورے کر کے عمل میں لائی جائےگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی وفد اور کالعدم تنظیم کی قیادت کے درمیان گزشتہ رات مذاکرات ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیرِ  مملکت علی محمد خان شامل تھے۔

مذاکرات میں کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی بھی شریک تھے۔

گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان سے علمائے کرام نے بھی ملاقات کی تھی۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں