جب سے شادی ہوئی ہے تب سے اپنی اہلیہ مریم نواز کو ہی وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں، صفدر


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ جب سے ان کی شادی ہوئی ہے وہ اپنی اہلیہ مریم نواز کو ہی وزیر اعظم دیکھ رہے ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ مریم نواز سے زیادہ بہادر اور قابل کوئی لیڈر ہے تو بتائیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے ایک تقریر کے دوران اپنی اہلیہ کی تعریفیں کی ہیں۔

کیپٹن صفدر کے بیان کی ویڈیو مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی شیئر کی ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں