وزیراعلیٰ کا انتخاب، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا


بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج صبح دس بجے کوئٹہ میں ہوگا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب کیا جائے گا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق عبدالقدوس بزنجو کے علاوہ کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، عبدالقدوس بزنجو کو ایوان میں 33 اراکین کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔

اکثریت ثابت کرنے پر عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں