کوئٹہ: سمنگلی میں دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق


سمنگلی کے علاقے کلی نیو نیچاری میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کلی نیو نیچاری سمنگلی روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق واقعے کے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تو ایک زخمی راستے میں دم توڑ گیا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق زخمیوں میں رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھتیران کا بیٹا بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں کے درمیان لین دین کے تنازع پر پیش آیا۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں