جشن میلاد النبیؐ قریب، جوش و خروش بھی بڑھ گیا


ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ قریب آنے کے ساتھ جوش و خروش بھی بڑھنے لگا۔ گلی گلی، شہر شہر درود و سلام اور نعتوں کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سبز جھنڈوں سے مساجد، گلی محلوں اور عمارتوں پر سجاوٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لاہور میں فن پاروں کی نمائش میں چار سو خطاطوں نے اسم محمد کو دل کش انداز میں ڈھال دیا۔ نمائش میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے جو کہ 19 اکتوبر تک جاری رہےگا۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں